انگلینڈ نئے پلان اور اللیگل امیگرنٹس کیلیۓ ایمنسٹی فیصلہ ہوا ممکن؟

‎انگلینڈ میں موجود الیگل امیگرنٹس کو ایمنسٹی دینے کے حوالے سے اہم تفصلات کو شیر کیا جائے گا جوکہ تمام موجودہ صورت حال اور 19 جولائی کی کابینہ میں منسٹر اور ایم پی کی میٹنگ میں بات چیت ہونے کے بعد سامنے جو نظریے آرہے ہیں اس حوالے سے کیا یوکے حکومت الیگل امیگرنٹس کو ایمنسٹی دے گئی یا نہیں اور کیا ستمبر تک یوکے میں موجود الیگل امیگرنٹس کو ایمنسٹی مل جائے گی کیونکہ اس حوالے سے کافی لوگوں کا پوچھنا ہے اور کئی لوگ 19 جولائی کے بعد مایوس بھی ہوئے ہیں


 ‎ تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے تو یہ کہ الیگل امیگرنٹس کو ایمنسٹی دینے کے حوالے سے راتوں رات کچھ نہیں ہو سکتا اور واضح رہے کہ یہ سٹیپ وائز ہو گا اور آہستہ آہستہ جو حالات ہے وہ جائیں گے ایمنسٹی کی طرف یوکے میں موجود الیگل امیگرنٹس کی طرف ہی جیسا کہ پہلا سٹیپ یعنی کے 1لاکھ والا سٹیپ آپ کی جانب سے مکمل ہوا اور دوسرا جو سٹیپ ہے وہ یوکے حکومت کی جانب سے مکمل ہوا اور واضح رہے کہ انھوں نے کوئی بھی منفی بیان نہیں دیا ہے نہ ہی یہ کہا ہے کہ ہم ایمنسٹی نہیں دیں گے کیونکہ جیسا کہ آپ کو معلوم ہو گا کہ جس دن 19جولائی تھی یعنی کہ اسی ہفتے پیر والے دن ریکارڈ کراسنگ ہوئی ہے کافی زیادہ ایک ہی دن میں غیر قانونی تارکین وطن انگلش چینل کو عبور کر کے یوکے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ہے جس پر بھی 21جولائی کو ووٹنگ کی گی ہے پارلیمنٹ میں اور کافی سارے یوکے کے ایم پی نے ہوم سیکرٹری کے نئے پلان کو ووٹنگ دے کر جوکہ 366 ووٹ ملے اور اس پلان کے خلاف 265 ووٹ ملے جبکہ 101ووٹ کے ساتھ وہ اپنے پلان کو جوکہ یوکے میں نئے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے کامیاب ہو چکا ہے 


 اور اس بل کو پارلیمنٹ میں پاس کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب وہ ان لوگوں کو روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے تو پھر یہ حکومت خود با خود ایمنسٹی کی طرف آجائے گی کیونکہ ان کو ڈر ہے کہ اگر ایمنسٹی کا اعلان کیا تو کافی سارے امیگرنٹس چینل کراسنگ کر کے یوکے میں داخل ہو جائیں گے اور یہ واضح رہے کہ حکومت کوئی بھی بڑا فیصلہ لینے سے پہلے کابینہ میں تاہم حکومتی عہداروں کی میٹنگ ہوتی ہے پھر کوئی نہ کوئی بڑا فیصلہ ہوتا ہے اور اگر دوسری جانب اگر سوچا جائے یہ ایک پیچیدہ کام ہے کیونکہ 2ملین لوگ ہے جو کہ اللیگل ہے یوکے میں اور ان میں کافی ساروں کی تعداد کریمنل کی بھی ہے اور کافی ایسے لوگ بھی ہے جن کا بالکل صاف ریکارڈ موجود ہے تو اس لیے انھوں نے ایک تو کریمنل کو اپنے ملک سے ختم کرنا ہے اور دوسرا ایمنسٹی کے حوالے سے بھی فیصلہ کرنا ہے اس لیے چانس کافی زیادہ ہے انھوں نے لازمی طور پر کچھ کرنا ہے اب یہ ایمنسٹی کی صورت میں کرتے رہیں یا پھر کوئی اور قانون کو لے کر آتے ہے مگر انھوں نے لیگل کرنے کی طرف جانا ہی ہے اور دوسری جانب سب سے اہم اور ضروری بات یہ ہے کہ مسٹر ٹام ہینٹ جوکہ پارلیمنٹ کے ممبر ہے اور اللیگل امیگرنٹس کی اس بحث کو مکمل طور پر لیڈ کرنے میں بھی ان کا اہم کردار تھا اور انھوں نے کہا ہے کہ اس مسلئے پر ایک بار پھر سے بحث ہونی چاہئے اور وہ بھی مزید بہتر طریقہ کار سے اس کے علاوہ ان کی طرف سے 1لاکھ پٹیشن پر سائن مکمل کرنے پر شکریہ ادا بھی کیا گیا ہے۔اور اب بھی کافی تنظیموں کی جانب سے بھی دباؤ ہے کہ ایک بار پھر سے پارلیمنٹ میں بحث کی جائے اور اب اس حوالے سے یہی لگا رہا ہے کہ جلد ہی پارلیمنٹ میں ایک بار پھر سے ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے بحث ہونی ہے کیونکہ ووٹ زیادہ تر اللیگل امیگرنٹس کو ایمنسٹی دینے کی طرف ہی ہے اور یہی چانس ہے کہ ستمبر تک کچھ نہ کچھ فیصلہ لازمی ہو گا اس لیے امید کبھی نہیں چھوڑنی چاہیے اور اب تمام تر معاملات پر بات چیت ہونے کے بعد اس بار لازمی طور پر ایمنسٹی کے حوالے سے فیصلہ سامنے آجائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے