انگلینڈ میں کورونا پابندیوں میں نرمی اور ویکسینیشن پروگرام

برطانیہ میں کورونا پابندیوں میں نرمی لیکن وائرس نے مزید 73 افراد کی جان لے لی برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ایک دن میں 70 سے زائد افراد کی جان لے لی۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس نے مزید 73 افراد انتقال کر گئے۔محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران مزید 44 ہزار 104 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 


 محکمہ صحت کے مطابق ملک میں 88.1 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی پہلی اور 69.1 فیصد کو دوسری ڈوز لگادی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن کے بعد اپوزیشن لیڈر بھی قرنطینہ میں چلے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سر کئیر اسٹارمر کو ایک بچے کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر قرنطینہ اختیار کرنا پڑا۔ پاکستانی وزیر بھی برطانوی ویکسینیشن پروگرام کے معترف نکلے برطانیہ میں ویکسینیشن دنیا کے لیے بہترین مثال قرار پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے برطانیہ میں ویکسینیشن کے عمل کو دنیا کے لیے بہترین مثال قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ برطانیہ میں ویکسینیشن دنیا کے لیے بہترین مثال ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ کوویڈ کی موجود لہر میں برطانیہ میں کیسز کی تعداد گزشتہ لہرجتنی ہی ہے لیکن ویکسینیشن کے باعث برطانوی شہریوں کی اسپتال میں داخلے کی شرح بہت کم ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے