انگلینڈ میں دنیا کی سب مہنگی چیز کیا؟ قیمت 2021 پاؤنڈ

انوکھی اور دنیا کی سب سے مہنگی موم بتی، قیمت 2021 پاؤنڈ لندن : دنیا کی سب سے مہنگی موم بتی پپیش کی گئی ہے جس کی قیمت 2021 برطانوی پاؤنڈ ہے جو پاکستان روپوں میں چار لاکھ چالیس ہزار روپے بنتی ہے فلیمنگ کریپ نامی کمپنی نے یہ بودار موم بتی بنائی ہے جو تیس گھنٹے تک جلتی رہتی ہے۔ 


’سمیلز لائک کیپٹلزم‘ نام کی اس موم بتی کو سبزیجاتی سویا موم اور ری سائیکل اجزا سے تیار کیا گیا ہے جیسے ہی موم بتی جلائی جاتی ہے تو اس سے خالص چمڑے کے بٹوے اور نوٹوں کی بو آتی ہے۔ اس طرح یہ سرمایہ داری نظام کا احساس دلاتی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موم بتی کے لیے ادا کی جانے والی خطیر رقم پورے برطانیہ کے بے گھر لوگوں کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی، اس طرح یہ مہنگی ترین موم بتی ایک فلاحی مقصد کے تحت تیار کی گئی ہے فلیمنگ کریپ کے مالک اولیوربور کہتے ہیں کہ خوشبودار موم بتیوں کے بہت سے برانڈ ہیں جن کی قیمت ایک ہزار پونڈ تک ہوتی ہے۔ تاہم اسے بیچنے والے اس ہوشربا قیمت کی کوئی وضاحت نہیں کرسکتے لیکن ہم اس رقم کو فلاحی کاموں میں استعمال کرتے ہیں اولیور کا کہنا ہے کہ تمام موم بتیاں ہاتھوں سے تیار کی جاتی ہیں جس کی تیاری میں جنون اور محبت نمایاں ہے۔ اس طرح ہم ایک معیاری شے تو دے ہی رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ہرممکن مدد بھی کررہے ہیں.

Post a Comment

0 Comments