انگلینڈ نے 5 پابندیاں لگانے کا اعلان اور تنہا قرنطینہ خواتین کا فیصلہ

برطانیہ کا دنیا کے 5 بدعنوان ترین افراد پر پابندیاں لگانے کا اعلان برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے ملک نے عالمی سطح پر بدعنوانی روکنے کیلئے 5 افراد پر پابندیاں عائد کردیں۔ لندن سے برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق پابندیوں کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق اکواٹوریل گنی، زمبابوے، وینزویلا اور عراق سے ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ترقی پذیر ممالک کو وسائل سے محروم کرنے والوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ پانچ میں سے ایک شخص نے محل بنانے، پرائیوٹ جیٹس اور مائیکل جیکسن کے دستانوں پر 275,000 ڈالر اڑائے۔جبکہ کرپشن میں ملوث ایک اور شخص نے وینزویلا میں پبلک فوڈ پروگرام کا استحصال کیا۔ 


 جنسی ہراسانی کے واقعات: ہوٹل میں تنہا قرنطینہ خواتین کیلئے ویمنز گارڈز کی تعیناتی کا فیصلہ برطانیہ میں ہوٹل میں تنہا قرنطینہ خواتین کیلئے ویمنز گارڈز تعینات کئے جائیں گے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 خواتین کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد حکومت نے یہ اقدامات کیے ہیں۔ ویمنز گارڈز کی عدم دستیابی پر دو مرد گارڈز قرنطینہ میں موجود خاتون کا دھیان رکھیں گے۔ یاد رہے کہ ریڈ ٹریول لسٹ میں شامل ممالک کے مسافروں کو 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنا پڑتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments