انگلینڈ میں نئی سکیم آ رہی؟ ویزوں سے متعلق بڑا فیصلہ آ گیا

تو جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ جب بھی آپ انگلینڈ کے ویزے کے لیۓ اپلائی کرتے ہیں جس میں وزٹ ویزا، بزنس ویزا یا پھر کوئی بھی ویزا اپلائی کرتے ہیں تو اگر اُس پہ ریفوزل آ جاتا ہے اور اگر آپ کے پاس اپیل کا حق ہے تو کر سکتے ہیں ورنہ پھر آپ کو دوبارہ سے یعنی کہ نئے پراسیس کے ساتھ اپلائی کرنا ہوتا ہے اور مزید اب جیسا کہ انگلینڈ میں لاک ڈاؤن مکمل بحال ہو چکا ہے اور اب انگلینڈ میں سب کچھ یعنی کہ تمام ادارے بھی کھول گئے ہیں تو اب جن لوگوں نے ویزا اپلائی کیا ہوا تھا چاہے وہ ویزا سٹڈی سے متعلق ہو یا ورک پرمٹ، وزٹ ویزے یا پھر سپاؤز ویزا سے متعلق ہے تو ان ویزوں کے فیصلے آنا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ اس حوالے سے انتظار کر رہے تھے 


 تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں ورکرز سے متعلق کافی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جیسا کہ انگلینڈ میں اب تمام بزنس وغیرہ بحال ہو چکے ہیں لیکن بحال ہونے کے باوجود کام کرنے والوں کی کمی ہے تو اب جیسا کہ جن لوگوں نے ویزے اپلائی کیۓ ہوئے تھے اور اُن کے ویزوں کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں آ رہا تھا کیونکہ اس کی وجہ عالمی وبا کورونا تھی لیکن اب انگلینڈ میں سب کچھ بحال ہونے کے بعد لوگوں کو ویزوں سے متعلق ہاں یا نہ کا جواب دیا جا رہا ہے اور مزید دوسری جانب انگلینڈ حکومت کی طرف سے نئی ویزا سکیم بھی بنائی جا رہی ہے جو کہ کم پڑھے لکھے افراد بھی اس سکیم میں اپلائی کر سکیں گے اور یہ سکیم مختلف شعبوں میں جن لوگوں کی کمی درکار ہے تو اُس کے مطابق سکیم کو لاگو کیا جا سکتا ہے کیونکہ انگلینڈ کی گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ جو بھی ہمارے ملک آئے تو لیگل طریقے سے آئے نہ کہ اللیگل طریقہ اختیار کیا جائے 

 اور مزید اس کے علاوہ ایک اچھا آپشن اب اسائلم سیکرز کو بھی دے دیا گیا ہے کہ اگر وہ کسی کام میں مہارت رکھتے ہیں تو اُن کو ایسی صورت میں 5 سال کا ویزا دیا جائے گا جس کے تحت وہ انگلینڈ میں پرمننٹ رہائش اختیار کر سکیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے