انگلینڈ اللیگل امیگرنٹس کا فیصلہ کس نتیجہ پر پہنچا؟

انگلینڈ میں موجود اللیگل امیگرنٹس کے لیۓ 19 جولائی کا دن کافی خاض ہونا تھا کیونکہ ایمنسٹی کے حوالے سے جو پارلیمنٹ میں بحث ہونی تھی تو اس جانب سے اہم اپڈیٹ کو شیئر کریں گے


 تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق جیسا کہ کل 19 جولائی کو پارلیمنٹ میں اللیگل امیگرنٹس کے لیۓ ایمنسٹی پیٹیشن کے حوالے سے بحث ہونی تھی جس کا سب کو انتظار تھا مگر ابھی تک پارلیمنٹ میں ایمنسٹی بحث کے حوالے سے کوئی بھی واضح جو قدم ہے وہ نہیں اُٹھایا گیا مگر جو کابینہ کی میٹنگ تھی خاض طور جن کی ووٹنگ مانی جاتی ہے جن کی بنیاد پر کسی بھی پیٹیشن پر فیصلے لیۓ جاتے ہیں تو اس کابینہ میں کافی منسٹر نے کل رات کو میٹنگ کی ہے اور اس حوالے سے یعنی کہ اللیگل امیگرنٹس کو ایمنسٹی دینے کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی گئی ہے مگر اُنہوں نے ابھی اس حوالے سے کوئی بھی ایمنسٹی کے حوالے سے واضح طور پر اپڈیٹ جاری نہیں کی ہے کوئی فیصلہ نہیں سنایا ہے اور اس میٹنگ میں تمام منسٹر کے ساتھ پریتی پٹیل بھی شامل تھی اُنہوں نے بھی منسٹر کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت کی ہے اور ایم پی وغیرہ بھی شامل تھے لیکن اُنہوں نے باقاعدہ سے اللیگل امیگرنٹس کے لیۓ کوئی بھی فیصلہ نہیں جاری کیا ہے جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ اس کابینہ کی میٹنگ میں انگلینڈ کے وزیراعظم بورس جانسن شامل نہیں تھے


 کیونکہ جیسا کہ آپ کو معلوم ہو گا کہ وہ خود کو الگ تھلگ یعنی کہ قرنطینہ کیا ہوا ہے اور اس بارے میں کافی بار کہہ چکے تھے کہ وہ ایسے اللیگل امیگرنٹس کو ایمنسٹی دینے کے حق میں جن کا کوئی بھی کریمنل ریکارڈ نہیں جبکہ اب اس حوالے سے بحث ہونی تھی اور اس میں شامل نہیں تھے تو اب آنے والے دنوں میں اس حوالے سے کیا فیصلہ آتا ہے اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا کیونکہ اگر تمام صورت حال کے مطابق دیکھا جائے 


تو اس صورت حال کے مطابق جیسا کہ ورکرز کی کمی بھی چل رہی ہے اُن کو یعنی کہ انگلینڈ حکومت کو ایسے اللیگل امیگرنٹس کے لیۓ ایمنسٹی کا اعلان کرنا ہی چاہیے تھا مگر اُنہوں نے پارلیمنٹ میں بحث ہونے کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا تو ہو سکتا ہے کہ ابھی ایسے اللیگل امیگرنٹس کو لیگل ہونے کے لیۓ انگلینڈ میں اور انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ انگلینڈ میں انگلش چینل کو بھی عبور کرنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جو کہ اس وقت انگلینڈ حکومت کا سب سے زیادہ دھیان ہے کہ ان کو روکا جائے لیکن صاف الفاظ میں یہ ہی کہ جو محنت سے 1 لاکھ پیٹیشن پر دستخط مکمل کیۓ گئے تھے جو امید بنی تھی کہ اس کے بعد ایمنسٹی کا اعلان کیا جائے گا تو وہ ایک بار پھر سے دم توڑ چکی ہے لیکن یہاں پہ آپ سب کو یہ واضح کرتا چلوں کہ امید اچھے کی رکھیں انشا اللہ کوئی نہ کوئی اچھا فیصلہ جلدہی آئے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے