انگلینڈ میں نیا حیران کن ریکارڈ آخر روکاٹ بنی کن پر؟

انگلینڈ میں اس سال ایک بار پھر غیر قانونی تارکین وطن نے ایک دن میں انگلش چینل کو پار کرنے اور انگلینڈ میں انٹر ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے 


 تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز 430 سے زائد تارکین وطن انگلش چینل کو عبور کر کے انگلینڈ میں پہنچے میں کامیاب ہو گئے اور اعداد شمار کے مطابق پیر کے روز درجنوں مرد، خواتین اور بچے چھوٹی کشتیوں میں سمندر پار کرتے ہوئے 430 سے زاہد افراد انگلینڈ کنٹ کے علاقے میں پہنچے میں کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ پچھلے ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ آنے والوں کی تعداد 416 تھی تاہم اب 2021 میں مجموعی طور پر تقریباً 8 ہزار افراد 345 کشتیوں کے ذریعے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں جبکہ ہوم آفس نے انگلش چینل سے آنے والے غیر قانونی امیگرنٹس کو روکنے کا وعدہ کیا ہے اور ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے اس حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی ہے جس میں غیر قانونی طور پر انگلینڈ پہنچے والے افراد کو جرم قرار دیا گیا ہے اور ایسے تارکین وطن کو تیسرے ممالک بھیجنے کا منصوبہ بنایا جا چکا ہے جس کے مطابق ایسے غیر قانونی افراد کو انگلینڈ میں اسائلم اپلائی کرنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گئی 

 اور اب یہ ہی وجہ ہے کہ انگلینڈ میں موجود ایسے اللیگل امیگرنٹس کی راہ میں یہ ہی انگلش چینل کو عبور کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن وجہ بن رہے ہیں جس کی وجہ سے انگلینڈ حکومت ان امیگرنٹس کو بھی لیگل نہیں کر رہی

Post a Comment

0 Comments