انگلینڈ سے آئی بڑی خبر پاکستان کو گرین لسٹ ڈالنا اولین ترجیح


پاکستان کو برطانیہ کی سفری گرین لسٹ میں شامل کرانا اولین ترجیح ہے، ہائی کمشنر
پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹٖی کے ساتھ چھٹی ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں پاکستانی کمیونٹی کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورچوئل کھلی کچہری میں بات چیت کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نےپاکستان میں ویزا ، این آئی سی او پیز ، پاسپورٹ اور املاک کے امور سے متعلق اپنی مشکلات کے ازالے سے متعلق درخواست کی۔ 

ہائی کمشنرمعظم احمد خان نے فوری طور پر کمیونٹی کی کچھ پریشانیوں کا ازالہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ باقی امور متعلقہ حکام کے ساتھ پاکستان میں اٹھائے جائیں گے۔ پاکستانی کمیونٹی کے ارکان خاص طور پر یہ جاننے کے خواہشمند تھے کہ پاکستان کو کب برطانیہ کی سفری ریڈ لسٹ سے نکالاجارہا ہے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر برطانیہ کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی پاکستانیوں کو درپیش سفری مشکلات کے پیش نظر ، گرین لسٹ میں پاکستان کا حصول ان کی ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن ہر مہینے ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے