انگلینڈ کی ڈیڈ لائن سفر لازم کن کیلیۓ؟

انگلینڈ کا جن لوگوں کو فیملی پرمٹ جاری ہو چکا ہے اور وہ کسی وجہ سے ایسے لوگ انگلینڈ کا سفر نہیں کر سکتے تو ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ دوبارہ سے ای یو سیٹلمنٹ سکیم فیملی پرمٹ اپلائی کریں کیونکہ یہ جو پرمٹ ہے تو اس کی کوئی بھی ڈیڈ لائن نہیں ہے اور اسی طرح جو آپ کو ای ای اے فیملی پرمٹ جاری ہو چکا ہے تو وہ ایسی صورت میں آپ کے سپورٹنگ ڈاکومنٹ میں کام آ جائے گا اور اسی ای ای اے فیملی پرمٹ پہ آپ کو ای یو سیٹلمنٹ سکیم فیملی پرمٹ جاری ہو جائے گا اور مزید اس کے علاوہ وہ لوگ جن کو ای ای اے فیملی پرمٹ جاری ہو چکا ہے تو وہ لوگ اس پرمٹ پہ 30 جون 2021 کے بعد انگلینڈ میں سفر نہیں کر سکیں گے

 تو اس لیۓ جن لوگوں کو یہ پرمٹ جاری ہو چکا ہے تو اُن لوگ کے لیۓ اب یہ نہایت ہی اہم ہے خاض کر کے اُن ممالک کے لوگ جو انگلینڈ کی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں جیسا کہ پاکستان تو وہ ریڈ لسٹ سے نکلنے کا انتظار نہ کریں کیونکہ اُن کے پاس وقت کم ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ کوشش کریں کہ 30 جون سے پہلے پہلے انگلینڈ میں پہنچ جائیں تو اب ایسے لوگوں کے لیۓ سفر کرنا لازم ہو گیا ہے اور اس حوالے سے کافی لوگوں کو ای میل بھی ملنا شروع ہو گئی ہے اور مزید ہوم آفس نے اب اس حوالے سے آگاہ بھی کرنا شروع کر دیا ہے اور اسی طرح جو لوگ غلطی سے اس ای ای اے فیملی پرمٹ میں اپلائی کر چکے ہیں اور ان کو انکار کی ای میل بھی آ چکی ہے یا پھر جو اس حوالے سے فیصلہ کا انتظار کر رہے ہیں تو وہ جلد از جلد ای یو سیٹلمنٹ سکیم فیملی پرمٹ اپلائی کر لیں کیونکہ 30 جون 2021 کے بعد ای ای اے فیملی پرمٹ قبلِ قبول نہیں ہو گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے