انگلینڈ کی شہریت اور پرمننٹ ہونے کا بڑا موقع

انگلینڈ میں ای یو نیشنل برٹش نیشنلٹی کو کس طریقے سے حاصل کر سکتا ہے کیونکہ یہ سوال کافی لوگ پوچھ رہے ہیں تو اگر جن لوگوں کو سیٹل سٹیٹس مل گیا ہے تو پھر آپ لوگ ایک سال کے بعد انگلینڈ کی نیشنلٹی لے سکتے ہیں اور اس کے ضروری دستاویزات جو ہیں تو وہ بالکل آسان سے ہیں یعنی کہ آپ کے پاس سیٹل سٹیٹس موجود ہو اور آپ کا B1 انگلش سرٹیفیکٹ پاس ہوا ہو تو پھر آپ انگلینڈ کی نیشنلٹی اپلائی کر سکتے ہیں
اور مزید اس کے علاوہ اگر جو لوگ سیٹل سٹیٹس پہ انگلینڈ میں ہیں اور انگلینڈ میں ہی آپ کا بچہ پیدا ہوتا ہے تو اُس کو کون سا سٹیٹس دیا جائے گا تو میں آپ کو یہ واضح کرتا چلوں کہ اگر آپ کے بچے کی پیدائش انگلینڈ میں ہوئی تو آپ کا بچا فوراً سے ہی یعنی کہ خود کار نظام کے تحت ہی وہ انگلینڈ کی نیشنلٹی کے لیے کوالیفائی کر لے گا کیونکہ آپ کے پاس انگلینڈ کا سیٹل سٹیٹس ہے جس کی بنیاد پہ وہ نیشنلٹی کا حقدار ہے 

اور مزید اگر آپ کا انگلینڈ میں سٹیٹس پری سیٹل کا ہے تو پھر ایسی صورت میں آپ کے بچے کو بھی یہ ہی سٹیٹس دیا جائے گا اور مزید اس کے علاوہ کیا آپ لوگ انگلینڈ کے کارڈ پہ یورپ میں سفر کر سکتے ہیں تو جب سے بریگزٹ ہوا ہے اگر آپ کے پاس پری سیٹل یا پھر سیٹل سٹیٹس ہے جو کہ آپ کو یہ سٹیٹس آپ کے ای یو نیشنل کی بنیاد پہ ملا ہے تو پھر ایسی صورت میں یورپ سفر کرنے کے لیۓ آپ کو ویزہ چاہئیے ہو گا کیونکہ آپ اس ویزے کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے اور مزید اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس یورپی پاسپورٹ ہے تو آپ یورپ اور انگلینڈ میں بغیر ویزہ سفر کر سکتے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے