انگلینڈ میں جیسا کہ ہر دن نئی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے اور وہی پر بہت سے ایسے ممالک جن کو انگلینڈ نے ریڈ لسٹ میں ڈالا ہوا ہے تو وہ اس پابندی سے متعلق انتظار میں ہے کہ انگلینڈ کب یہ پابندی ہٹائے گا تاکہ ریڈ لسٹ سے آنے والے مسافر 1750 پاؤنڈ سے بچ سکیں تو اس سے متعلق کافی لوگوں کا سوال ہے کہ انگلینڈ پاکستان کو جو کہ اس کورونا شرح کے کم ہونے کے بعد بھی کیوں گرین یا پھر امبر میں شامل نہیں کر رہا؟ تو اسی حوالے سے اہم خبر کو آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کریں گے
تو اس نیوز کی تفیصلات کے مطابق آپ لوگوں کو یہ واضح کرتا چلوں کہ پاکستان نے 26 ممالک پر پابندی لگائی ہوئی ہے جس میں یورپ کے ممالک اور انگلینڈ بھی شامل ہے اور یہ پابندی اس کورونا وبا سے متعلق لگائی گئی ہے جس کی وجہ سے اب تقریباً دو مہینے ہونے والے ہیں اور پاکستان میں یہ شرح کم ہو کر 2 فیصد رہ گئی ہے اور ابھی اگر انڈیا کی بات کی جائے تو وہاں پہ یہ شرح پاکستان کی نسبت کافی زیادہ ہے تو اب جیسا کہ پاکستان میں یہ شرح کم ہے تو پھر اس کو انگلینڈ گرین اور امبر لسٹ میں کیوں شامل نہیں کر رہا؟ یہ وہ سوال ہے جو کہ بہت سے لوگوں کو پریشان کر رہا ہے تو آج یہ سارا کا سارا شک آپ لوگوں کا ختم ہو جائے گا
تو اب سب سے پہلی وجہ تو یہ ہے جیسا کہ پاکستان نے بھی 26 ممالک پر پابندی عائد کی ہے جس میں انگلینڈ شامل ہے ایک وجہ تو یہ ہے جس کی باعث انگلینڈ پاکستان کو گرین یا امبر لسٹ میں نہیں ڈال رہا اور دوسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ابھی انگلینڈ مزید دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں آیا یہ شرح دوبارہ نہ بڑھ جائے تو اس لیۓ ہو سکتا ہے ابھی انگلینڈ پاکستان کو امبر یا گرین لسٹ میں شامل نہیں کر رہا ہے
اور مزید اس کے علاوہ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹریول انڈسٹری کا بھی یہ ہی کہنا اور اُن کا مطالبہ ہے کہ جس ملک میں اس وبا کی شرح کم ہے تو اُن ممالک کو گرین لسٹ میں ڈالا جائے تاکہ انگلینڈ میں ٹریول انڈسٹری مزید خسارے میں نہ پڑ جائے
0 تبصرے