انگلینڈ نے نئی فہرست جاری کر دی سیاحوں کیلیۓ اہم خبر آ گئی

انگلینڈ حکومت کی جانب سے انگلینڈ شہریوں کے لیۓ نئی سہولت کے تحت کورونا وبا سے محفوظ تر ممالک کی نئی لسٹ کو جاری کر دیا ہے جہاں پہ شہری اپنی چھٹیاں گزارنے کے اہل ہوں گے اور اس نئی لسٹ میں اسپین کو شامل نہیں کیا گیا ہے یعنی کہ اس موسم گرما میں برطانوی شہری اسپین بارسلونا میں وزٹ نہیں کر سکیں گے اور اب جو بھی لسٹ دی گئی ہے تو اُس کے مطابق برطانوی شہری اُن ممالک کا سفر کر سکیں گے جن میں جو گرین لسٹ میں شامل ممالک ہیں تو وہ پرتگال، اسرائیل، سنگاپور، آسڑیلیا، نیوزی لینڈ، برونائی اور آئس لینڈ وغیرہ ان ممالک میں شہری سفر کرنے کے اہل ہوں گے اور ان ممالک سے واپس پر برطانوی شہریوں کو کسی قسم کا کوئی قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ یہ ممالک اس کورونا سے پاک تصور کی جا رہی ہے

 اور مزید اگر دوسری جانب انگلینڈ ابھی اس کورونا وبا سے متعلق حالات کو دیکھا جائے تو وہ ابھی کافی حد تک ٹھیک ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انگلینڈ میں ویکسین کا عمل ابھی بھی تیزی سے جاری ہے اور محکمہ صحت عوام کو ابھی بھی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کو کہہ رہا ہے کیونکہ انگلینڈ کے علاقوں میں بھارتی وائرس سے متعلق کیسز سامنے آ رہے ہیں اور اس کا خدشہ ابھی بھی جاری ہے کیونکہ لندن کی رپورٹ کے مطابق ہر 10 سے 15 دنوں میں کیسز بھارتی قسم سے متعلق سامنے آ رہا ہے اور اگر پورے انگلینڈ میں دیکھا جائے تو اب تک بھارتی کیسز میں تقریباً دو فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے تو اب جیسا کہ 17 مئی سے لاک ڈاؤن کو مزید نرم کیا جا رہا ہے جس کے بعد کافی ایسے شعبے بحال ہو جائیں گے جو بند پڑے تھے اور لاک ڈاؤن بحال ہونے سے معیشت بھی بڑھنے کی طرف گامزن ہو جائے گئی

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے