انگلینڈ وزیراعظم کا نیا اور بڑا بیان جاری امیگرنٹس کیلیۓ اچھا اشارہ

‎انگلینڈ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ایک بیان دیا ہے۔یہ بیان انھوں نے (ہاؤس آف لارڈ) میں سپیچ کے دروان دیا ہے۔جہاں پر ملکہ نے بھی سپیچ دی ہے۔تو وزیراعظم نے سپیچ کے دروان انگلینڈ میں موجود امیگرنٹس کے حوالے سے بھی بات کی ہے کہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے بعد امیگرنٹس سے متعلق کیا کیا جا رہا ہے تو اس جانب سے بورس جانسن نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ فرانس کے راستے سے جو الیگل امیگرنٹس آتے ہیں انگلینڈ میں اسائلم لینے کے لیۓ تو ان کو روکنا لازمی ہے۔انھوں نے اپنے بیان میں کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ وہ انگلینڈ میں موجود جو عام الیگل امیگرنٹس ہیں ان کو ڈی پورٹ کریں گے۔تو اس لیے وزیراعظم بورس جانسن کا یہی کہنا تھا کہ انگلش چینل کو عبور کرنے والوں کیلئے سخت قوانین لے کر آنے ہیں۔ کیونکہ ان کی جانب سے کہنا تھا کہ وہ جس راستے سے آتے ہیں وہ محفوط ممالک ہیں وہ لوگ وہاں پر بھی اسائلم اپلائی کر سکتے ہے۔

اور دوسری جانب انھوں نے مجرم امیگرنٹس جو کسی نہ کسی جرائم میں ملوث ہیں ان کو ڈی پورٹ کرنے کے حوالے سے بات کی ہے تو واضح رہے کہ انگلینڈ وزیراعظم بورس جانسن کا اپنی حکومت کے دروان یہی مقصد ہے کہ جو لوگ محفوظ ممالک سے آرہے ہیں ان کو روکنا ان کیلیے پالیسیاں سخت کرنا اور دوسری طرف ایسے امیگرنٹس کا خاتمہ کرنا جو مجرم ہیں اُن کو اپنے ملک سے ڈی پورٹ کرنا شامل ہیں۔اس جانب سے وہ قوانین کو مرتب کر رہے ہیں۔اور اپنی سرحدوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔تو اس تمام صورت حال اور بیان سے یہ ہی پتا چلتا ہے کہ جب انگلینڈ حکومت ان تمام لوگوں کو روکنے میں کامیاب ہو جائے گئی تو لازمی طور پر اپنی امیگریشن ایسے الیگل امیگرنٹس کیلئے کھولے گئی۔ جو کافی عرصے سے انگلینڈ میں موجود ہیں تو اس میں انھوں نے کامیاب ہو جانا ہے یعنی کہ قوانین کو لاگو کرنے میں اور اس کے بعد امیگریشن کو امیگرنٹس کیلئے کھولنے کے حوالے سے اس لیے آنے والا وقت سب کیلئے اچھا ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے