انگلینڈ حکومت نے امیگرنٹس کو لے کر ایک نیا منصوبہ بنایا ہے جیسا کہ پچھلے دنوں میں ایک سبزی ٹرک میں سے تارکین وطن نکلے ہیں جو تمام انکوائری کرنے کے بعد ان تارکین وطن کو امیگریشن باڈر فورس کے حوالے کر دیا گیا اور دوسری طرف پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے تو اب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے ٹرک ڈرئیوار جو اس طرح کی صورت حال امیگرنٹس کو اسمگلنگ کرنے کی سرگرمی میں پائے گئے تو اُن پر مزید جرمانے کو بڑھنے کا قانون لاگو کیا جانے والا ہے ابھی ان پر جو جرمانہ ہے تو وہ 2 ہزار پاؤنڈ ہے یعنی کہ جس بھی ٹرک سے امیگرنٹس پکڑے جاتے ہیں
تو اب حکومت اس حوالے سے بھی نیا قانون لاگو کرنے جا رہے ہیں اور جرمانے کو بڑھنے کی طرف جا رہے ہیں اور اس جانب سے جو ٹرک کمپنیوں کے جو اداروں کے مالکان ہیں تو اُن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ پہلے ہی انہیں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کا سامنا ہے اور اگر ایسی کاروائی کی گئی مزید تو ایسی صورت میں ہمیں اور زیادہ کمی کا سامنا ہو سکتا ہے تو ان کی طرف سے کہنا تھا کہ ایسا کوئی بھی اس حوالے قدم نہ اُٹھایا جائے لیکن اس جانب سے انگلینڈ حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا اور اُن کا یہ ہی کہنا ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے قانون کو لاگو کر دیا جائے گا جیسا کہ حکومت کی جانب سے پولیس کو بھی کافی اختیارات دئیے جا چکے ہیں تو اب اس لیۓ امیگرنٹس دستاویزات دیکھنے سے بچنے کے لیۓ اس طرح کی سرگرمیاں کر رہے ہیں مگر اب اس حوالے سے حکومت جلد ہی قانون لاگو کر نے جا رہی ہے تو اب دیکھنا یہ ہے کہ اس طرح کا قانون کب تک آ سکتا ہے
0 تبصرے