انگلینڈ میں بڑی تبدیلی آ رہی؟ کن ممالک کا سفر ممکن

 


جیسا کہ 17 مئی سے انگلینڈ حکومت کی جانب سے یہ 
لاک ڈاؤن ختم ہوا ہے جس کے بعد اُنہوں نے کافی حد تک نرمی کر دی جس کے بعد بھارتی وائرس کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے اور اسی طرح ویکسین لگوانے والے بھی اس انڈین وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور مزید دوسری جانب انگلینڈ نے مسافروں کو سفر کی بھی اجازت دے دی ہے جس کے بعد انگلینڈ کے مسافروں نے بیرون ملک پابندی ختم ہونے سے فائدہ اُٹھانا شروع کر دیا ہے برطانوی شہری پرتگال اسرائیل سمیت 12 ممالک میں سفر کر سکتے ہیں اور واپسی پر اُن کو انگلینڈ میں قرنطینہ نہیں کیا جائے گا اور اسی طرح انگلینڈ کل سے لاک ڈاؤن کی بہت سی پابندیوں کو ختم کر دیا گیا ہے تو لوگ اب پب، پارکس اور گھروں کے اندر اکٹھا ہو سکیں گے لیکن انگلینڈ کے وزیراعظم نے لوگوں سے احتیاط کی اپیل بھی کی ہے کہ وہ تدابیر کا خاض طور پہ خیال رکھیں کیونکہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو انڈین وائرس پھیل سکتا ہے

 اور مزید اُنہوں نے 21 جون کو کورونا پابندیاں مکمل ختم کرنے کے شیڈول میں پہلی بار تبدیلی کا عندیہ دیا ہے کہ ہم 14 جون سے پہلے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کریں گے کیونکہ انڈین وائرس کا خطرہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب انگلینڈ میں پیر سے کورونا پابندیاں مزید نرم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے تو اس حوالے سے حکومتی ٹیم میں شامل سائنسدان کا کہنا ہے کہ ہمیں صورتحال پر قریبی نظر رکھنی ہو گئی کیونکہ اس وقت کوئی بھی چیز خارج از امکان نہیں ہے اور فی الحال انڈین وائرس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا اسے ویکسین روک پائے گئی یا نہیں اور اگر روک پائے گئی تو کس حد تک اور مزید واضح رہے کہ انگلینڈ میں اب تک 5 کروڈ 60 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے 3 کروڈ 63 لاکھ ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کر چکے ہیں

Post a Comment

0 Comments