انگلینڈ حکومت کی جانب سے ایک اہم اعلان جاری کر دیا گیا ہے سفری پابندیوں سے متعلق تو ابھی جیسا کہ انگلینڈ حکومت 17 مئی سے لاک ڈاؤن کو بحال کرنے جا رہی ہے جس میں اس حوالے سے باقاعدہ طور پہ سفری پابندیاں کو بحال کر دیا جائے گا اور وزیراعظم بورس جانسن جلد ہی ٗاس سے متعلق ایک روڈمیپ کو جاری کریں جس میں تمام تر تفیصلات کو بیان کیا جائے گا اور مزید اسی طرح اور شعبے بھی بحال کر دئیے جائیں گے اور مزید ابھی جن لوگوں کو سفر کرنے میں پریشانی درپیش ہو رہی ہے تو اب جلد ہی اس حوالے سے ایک نیا لائے عمل 17 مئی کو پیش کر دیا جائے گا
اور اب کن ممالک سے لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت ہو گئی اس سے متعلق 3 قسم کی کیٹگری بنائی جا رہی ہے جس میں ایک کیٹگری گرین ہے یعنی کہ جو ممالک گرین کیٹگری میں آئیں گے اور وہ ممالک اس کورونا وبا سے پاک ہوں گے تو اُن کو قرنطین کی بھی ضرورت نہیں ہو گئی اور جو امبر کیٹگری میں آئیں گے تو اُن کو آنے کے بعد دس دن کے لیۓ قرنطینہ ہونا پڑے گا اور جو ریڈ کیٹگری کی فہرست میں آئیں گے تو اُن کو خود سے یعنی کہ وہ لوگ اپنے خرچے پہ دس دن کے لیۓ ہوٹلوں میں قرنطین کرنا پڑے گا اور اب جلد ہی اس کیٹگری سے متعلق اگلے ہفتے میں رپورٹ کو جاری کر دیا جائے گا اور مزید اس کے علاوہ 17 مئی سے دوستوں اور خاندانوں کو پاس میں ملنے کی اجازت ہو گئی اور اب اگلہ مرحلہ مزید عوام کے لیۓ آسان اور اچھا آنے والا ہے اور مزید انگلینڈ میں اس کورونا وبا کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور پچھلے جمعہ کو اس وبا سے متعلق تعداد 2 ہزار 680 اور 40 اموات سامنے آئیں تھیں اور اس کورونا وبا سے بچاؤ کے لیۓ ویکسین کی مکمل خوراک شہریوں دی جا چکی ہے
0 تبصرے