انگلینڈ حکومت کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے کہ انگلینڈ میں ایک بار پھر سے پریشانی بڑھ گئی ہے جیسا کہ وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کورونا بحران پر قابو پانے کے بعد پابندیوں میں 17 مئی سے نرمی کا عمل شروع ہو گا تمام اقدامات اور جائز لینے کے بعد انگلینڈ میں 17 مئی کو پابندیاں اُٹھائی جانی تھی لیکن اب انگلینڈ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر اُن علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو فوری کورونا ویکسین کی خوراکیں لینے کی درخواست کی گئی ہے جہاں پر انڈین وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور انگلینڈ حکومت کی طرف سے کورونا کی خراب صورت حال کے بعد مانچسٹر اور مزید کافی علاقوں میں فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور حکومت اور ماہرین کی جانب سے عوام کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں اور اسی حوالے سے جو فوج تعینات کی گئی ہے تو اُن کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ لال ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر سے انگلینڈ میں پریشانی کی لہر دیکھی جا رہی ہے
اور مزید دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن نے بھی تمام صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اُنہوں نے وارننگ دی ہے کہ انڈین وائرس انگلینڈ میں پہلے سے پائے جانے والے وائرس سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے تو اب اس لیۓ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اس پر نظر رکھنی ہو گئی کیونکہ اس سے پہلے یہ نہ ہو جائے کہ یہ خطرہ مزید پھیل جائے اور ہمیں پھر سے لاک ڈاؤن اُٹھانے کے اقدامات پر سوچنے کی بجائے دوبارہ دی لاک ڈاؤن لگنا پڑھ جائے اور اس کے علاوہ جرمنی کی صحت عامہ نے جمعے کے روز انگلینڈ میں انڈین وائرس کے پھیلاؤ کے بعد انگلینڈ کو خطرناک قرار دیا ہے لیکن اب بھی انگلینڈ کے مسافر جرمنی آمد پر قرنطینہ سے بچ سکتے ہیں
0 تبصرے