انگلینڈ ہوم آفس نے 17 مئی سے اعلان جاری کیا ہے کہ چیکنگ کا سسٹم شروع کیا جائے گا اور یہ خاض طور پہ ای یو سیٹلمنٹ سکیم والوں کے لیۓ اور دوسری جانب جو اللیگل امیگرنٹس ہیں تو اُن کو کافی احتیاط کر نے کی ضرورت ہے اور ایسے لوگوں کے لیۓ مشکل بھی بن سکتی ہے کہ اگر وہ کام کے دوران پکڑے جاتے ہیں تو جیسا کہ انھوں نے 17 مئی سے اعلان کیا ہے کہ وہ چیکنگ کا عمل شروع کرنے والے ہیں اور 17 مئی سے ورکرز کو بھی چیک کیا جائے گا یعنی کہ اُن کے سٹیٹس کو چیک کیا جائے گا اور مزید اس کے علاوہ ہوم آفس بھی اپنے عملے کے تحت چیکنگ کر سکتا ہے خاض کر کے جو کام کرنے والی جہگیں ہیں تو وہاں پہ جا کر اچانک سے چیکنگ کر سکتے ہیں اور پھر پوچھ گچھ کر سکتے ہیں یعنی کہ آپ کے کام، کاغذات اور سٹیٹس کے حوالے سے
اور مزید یہ بھی واضح رہے کہ ای یو سیٹلمنٹ سکیم والوں کو دی گئی آخری تاریخ کے بعد لازمی طور پر انکوائری کی جائے گئی اور سٹیٹس کے حوالے سے پوچھا جا سکتا ہے اور اگر جن کے پاس کوئی سٹیٹس یا پھر کوئی بھی دستاویزات موجود نہ ہوئے تو پھر ایسی صورت میں اُن لوگوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا اور ہوم آفس کی یہ کاروائی خاض طور پر جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں اور جو اللیگل ہیں انگلینڈ میں تو اُن کے لیۓ ہے اور جو ای یو سیٹلمنٹ سکیم والے ہیں اور ایسے لوگ جن کے پرمٹ ختم ہو گئے ہیں اور اُن کے پاس کام کرنے کا کوئی حق نہیں ہے تو ایسے لوگوں پر اب 17 مئی سے ہوم آفس نے کاروائی شروع کر دینی ہے جیسا کہ پہلے بھی ہوم آفس نے اسپین کے باشندوں کو پکڑا ہے کام کے دوران اور ان کو اب ڈی پورٹ سنٹر میں لے جا کر کاروائی مکمل کرنے کے بعد ان کو اُن کے ملک اسپین واپس ڈی پورٹ کر دیا جائے گا تو اب اس لیۓ 17 مئی سے ہوم آفس نے یہ سلسلہ شروع کر دینا ہے تو اس لیۓ ان تمام کیٹگری میں آنے والے لوگوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے
0 تبصرے