اٹلی میں فیملی بلوانے کا سنہری موقع | Italy 🇮🇹 Opens Door for Family — If You Have This Soggiorno!💯😍

اٹلی میں فیملی بلوانے کا سنہری موقع | Italy 🇮🇹 Opens Door for Family — If You Have This Soggiorno!💯😍
اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اور دیگر غیر ملکیوں کیلئے ایک اہم اور خوشخبری والی اطلاع سامنے آئی ہے اگر آپ اٹلی میں مقیم ہیں اور چاہتے ہیں کہ اپنی بیوی اور بچوں کو پاکستان سے اٹلی بلائیں، تو یہ ممکن ہے خاص طور پر وہ افراد جن کے پاس Protezione Sussidiaria والی Permesso di Soggiorno موجود ہے، وہ قانونی طور پر اپنی فیملی کو اٹلی بُلا سکتے ہیں۔ 


کون لوگ فیملی ری یونین کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں؟ 


 اگر آپ: اٹلی میں رہتے ہیں آپ کے پاس Protezione Sussidiaria کی سوجورنو ہے تو آپ اپنی فیملی کیلئے Family Reunification (Ricongiungimento Familiare) اپلائی کر سکتے ہیں۔


 فیملی بلانے کیلئے کون سے کاغذات ضروری ہیں؟


 اگر آپ کے پاس Protezione Sussidiaria والی سوجورنو ہے تو آپ کو درج ذیل ڈاکومنٹس درکار ہوں گے: آپ اور آپ کی فیملی کے پاسپورٹس کی کاپیاں، ریزیڈنس کارڈ (Carta d’Identità)، پرمیسو دی سوجورنو (Valid یا Ricevuta)، کوڈچے فسکالے (Codice Fiscale)، Stato di Famiglia 


 اہم وضاحت (ضرور پڑھیں):

 

 جب آپ Nulla Osta کیلئے اپلائی کرتے ہیں تو اس مرحلے پر نکاح نامہ اور بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹس ضروری نہیں ہوتے لیکن جب پاکستان میں ویزا اپلائی کیا جاتا ہے، تب: نکاح نامہ، بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹس لازمی مانگے جاتے ہیں۔


 نتیجہ:


 اگر آپ کے تمام کاغذات مکمل ہیں تو: آپ قانونی طریقے سے اپنی فیملی کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں، اپنی بیوی اور بچوں کو اٹلی بلا سکتے ہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ اٹلی میں پُرسکون زندگی گزار سکتے ہیں یہ معلومات ان تمام افراد کیلئے نہایت اہم ہیں جو برسوں سے اپنی فیملی سے دور ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے