اٹلی میں کام کرنے والی ماؤں کیلئے حکومت نے ایک شاندار سہولت کا اعلان کر دیا ہے جسے “Bonus Mamma” کہا جاتا ہے اس بونس کے تحت کام کرنے والی ماؤں کو سالانہ €720 یورو تک کی مالی مدد دی جائے گی یہ رقم مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگی اور ایک ہی قسط میں دسمبر 2026 میں دی جائے گی۔
بونس کی رقم کتنی ہوگی؟
ہر ماہ: €60 یورو، سالانہ: €720 یورو، ادائیگی: دسمبر میں ایک ساتھ، ٹیکس: بالکل نہیں کٹے گا اگر ماں پورا سال کام کرے تو مکمل رقم ملے گی۔
کون سی مائیں اس بونس کی حقدار ہیں؟
یہ بونس ان ماؤں کیلئے ہے: جو اٹلی میں کام کرتی ہوں، نوکری یا خود کا بزنس کرتی ہوں، گھریلو ملازمائیں شامل نہیں، جن کی سالانہ آمدنی €40,000 یورو سے کم ہو۔
بچوں کی تعداد کے حساب سے بونس کی مدت:
2 بچے ہوں تو بونس اُس وقت تک ملے گا جب تک چھوٹا بچہ 10 سال کا نہ ہو جائے 3 یا اس سے زیادہ بچے ہوں
تو بونس اُس وقت تک ملے گا جب تک چھوٹا بچہ 18 سال کا نہ ہو جائے۔
اپلائی کیسے کریں؟
بونس حاصل کرنے کیلئے دو طریقے ہیں: INPS کی ویب سائٹ پر آن لائن فارم بھر کر یا اپنے ایمپلائر (مالک) کو بچوں کا ٹیکس کوڈ دے کر جیسے ہی درخواست منظور ہوگی، دسمبر میں رقم آپ کے اکاؤنٹ میں آ جائے گی۔
اہم باتیں:
بونس صرف کام کرنے والی ماؤں کیلئے ہے، آمدنی کی حد €40,000 یورو، رقم ٹیکس فری ہوگی، ایک ہی قسط میں ملے گی۔
نتیجہ:
اگر آپ اٹلی میں رہتی ہیں، کام کرتی ہیں اور آپ کے بچے ہیں تو €720 یورو کا یہ بونس آپ کا حق ہے! ابھی تیاری کریں، اپنے ڈاکومنٹس مکمل رکھیں اور 2026 میں اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔


0 تبصرے