اٹلی میں موجود رہنے والوں کیلئے اطالوی حکومت کا 2000 یورو کا بونس دینے کا شاندار اعلان اٹلی میں اب ہر کوئی اس 2000 یورو کے بونس کیلئے اپلائی کر سکتا ہے۔
اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی طرف سے ہر سال کی طرح 2025 میں بھی بونس افیتو دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق آپ بھی افیتو کی مد میں اطالوی گورنمنٹ سے 2000 یورو تک کے بونس کیلئے کلیم کر سکتے ہیں اور یہ واضع رہے کہ بونس افیتو 2000 یورو اٹلی میں سب ہی لوگوں کو ملے گا۔
بونس افیتو کو کیسے اور کون کون اپلائی کر سکتا ہے:
اٹلی میں ہر وہ شخص جو کام کرتا ہے اسٹوڈنٹ ہے اور کرائے کے گھر میں رہتے ہیں تو ہر کوئی اس بونس کیلئے اپلائی کر سکتا ہے لیکن گورنمنٹ کی طرف سے بونس افیتو کو اپلائی کرنے کیلئے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں مطلب کہ کُد ریدیتو کی اگر آپکا کُد ریدیتو سالانہ 30 ہزار 987 یورو سے کم ہونا چائیے اگر زیادہ کُد ریدیتو ہو گا تو پھر آپ بونس افیتو 2000 کیلئے اہل نہیں ہوں گے اور مزید اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے آپکے اکنامی حالات کو مد نظر رکھا جائے گا جس کی بنیاد پر آپ کو اس بونس افیتو کے مطابق 1200 یورو سے 2000 یورو کی رقم ملے گی۔
بونس افیتو 2000 یورو کو حاصل کرنے کیلئے ڈاکومنٹس کی شرائط:
وہ لوگ جن کے پاس اٹالین چیتادینسا ہے پرمیسو دی سجورنو ہے کام کرنے کا کنٹریکٹ ہے اور گھر کا کنٹریکٹ جو کہ آپکے نام پر ہے تو ان ڈاکومنٹس کی بنیاد پر آپ اس بونس افیتو 2000 یورو کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔
بونس افیتو 2000 یورو کا دوماندہ کیسے کریں؟
بونس افیتو کے دوماندے کیلئے آپ کسی بھی کاف کے دفتر میں جا کر دوماندہ کر سکتے ہیں اگر آپ گورنمنٹ کی تمام شرائط پر برابر ہیں تو ایسی صورت میں آپ دو ماندہ کر سکتے ہیں۔
0 تبصرے