سپین ریذیڈنسی کارڈ تجدید کا بڑا ضروری اعلان آ گیا

SPAIN RESIDENCY CARD  RENEWAL 2023 UPDATE
آرائیگو کے تحت حاصل کیے گئے پہلے ریزنس کارڈ کی تجدید 

 بار سلونا اور صوبہ کاتالونیا کے دیگر شہروں میں رہنے والے وہ تمام لوگ جنہوں نے اپنا پہلا ریڈ ڈنس کارڈ تجدید کے لیے جمع کروارکھا ہے اور وہ ابھی تک انٹر نیٹ پر رجسٹر نہیں ہوایا ابھی تک اُس کا جواب نہیں آرہا تو وہ مطمئن رہیں آپ کی فائل یا جمع کروانے کے عمل میں غلطی نہیں ہے ، یہ تاخیر صوبائی حکومت کے متعلقہ محکمے کی طرف سے ہے۔ اُن کے مطابق اُن کے پاس تجدید کی درخواستوں کا بہت زیادہ رش ہے اس وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ بعد ازاں جولائی / اگست کی چھٹیوں کے باعث یہ معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ ابھی تک صرف مئی کے مہینے میں جمع ہونے والی درخواستیں انٹرنیٹ پر رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ 


 اگر آپ کو اس سلسلہ میں اپنے خیفے، ایمپریس یا بینک کی طرف سے پریشانی کا سامنا ہے تو اس بارے حکومت کا تالونیا نے ایک خصوصی معلوماتی مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق جب ریز ڈنس کارڈ کی تجدید کی درخواست جمع کروائی جاتی ہے تو اُس درخواست کا فیصلہ آنے تک موجودہ کارڈ کی معیاد خود بخود بڑھ جاتی ہے۔ یہ بات پہلے ہی قانون میں موجود ہے۔ ضرورت پڑنے پر وہ مراسلہ آپ اپنے خیفے ، ایمپریس یا بینک کو بھیج سکتے ہیں۔ 


 یاد رہے کہ آرائیگو سوسیال یا آرائیگو لا بورال کے کاغذات کی تجدید کے عمل کو رائج قانونی اصطلاح میں Renovación نہیں کہا جاتا، بلکہ Modificación کہا جاتا ہے، اور اس کے لیے عموماً Mod06a نامی فارم استعمال ہوتا ہے۔ کاتالونیا میں رہنے اور کام کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ یہ درخواست کاتالان حکومت کو ہی بھیجی جائے۔ مرکزی حکومت کی منسٹری (اوفیسینا دے ایکستر انخیریا) کے پاس اس درخواست کو پاس کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے