سپین نیشنل پولیس نےبارسلونا کے قریبی علاقے ہاسپتالت دی یوبریگات میم غیر ملکیوں کو لیگل ہونے کے لئے مبینہ طور پر کانٹریکٹ بیچنے میں ملوث 33 افراد کو گرفتارکرلیاہے۔ یہ کانٹریکٹ 11 ہزار 500 یورو رقم کے عوض بیچے جارہے تھے۔
پولیس نے سانت آندریا دی بسوس میں 31 افراد کو گرفتار کیا جبکہ ویٹوریا میں ایک اور ویلنسیا میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار افراد پر مبینہ طور پرغیر قانونی ایمیگریشن اور جعلی دستاویزات دینے جیسے الزامات ہیں۔ گروہ کی جانب سے کاغذات کے حصول کے لئے کانڑریکٹ دیا جاتا جو کہ صرف کاغذی کاروائی کے لیے ہوتا کارڈ ملنے کے بعد کانٹریکٹ ختم کر دیا جاتا۔
مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف تفتیش کا آغاز اپریل 2021 میں ہوا۔کانٹریکٹ فراہمی میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت 14 افراد سے تفتیش بھی کی گئی۔
0 تبصرے