انگلینڈ میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد نیا خطرہ آن پڑا

انگلینڈ میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد نیا خطرہ آن پڑا
کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد لندن کے مکینوں کو انڈر گراؤنڈ ٹرین سسٹم کی پہلی ہڑتال کا سامنا کورونا وائرس کی تمام پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد لندن کے باسیوں کو انڈر گرائونڈ کی پہلی ہڑتال کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کی جانب سے اسٹیشنوں پر سے600اسامیوں کو کم کرنے، تنخواہ، پنشن اور کام کے حالات کے تنازع کے سبب ریل میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین کے تقریباً10ہزار ارکان ہڑتال میں حصہ لیں گے۔ یہ ہڑتالیں منگل اور جمعرات کو کی جائیں گی، جس کے سبب انڈر گرائونڈ کے پورے نظام مفلوج ہوجائیں گے۔ ٹرانسپورٹ فار لندن نے ہڑتال کے فیصلے کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے آر ایم ٹی یونین کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ تجاوز کے تحت کوئی نوکری نہیں کی جائے گی۔ البتہ خالی اسامیوں کو پر نہیں کیا جائے گا۔ مصالحتی ادارہ اکاس دونوں فریقوں سے رابطے میں ہے۔ آر ایم ٹی کے جنرل فمک لنچ نے الزام لگایا ہے کہ لندن انڈر گرائونڈ میں حکومت نے جان بوجھ کر مالی بحران پیدا کیا ہے تاکہ جابس، سروے، سیفٹی، پنشنن اور کام کے حالات کے حوالے سے اس کی مرضی چل سکے گی۔ ٹی ایف ایل نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف ضروری سفر اختیار کریں اور اگر ممکن ہو تو وہ گھر سے ہی کام کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے