انگلینڈ ہوم آفس کا بڑا اعلان Expired Visa Rules میں بڑی تبدیلی آ رہی؟

انگلینڈ ہوم آفس کا بڑا اعلان Expired Visa Rules میں بڑی تبدیلی آ رہی؟
انگلینڈ کا بڑا اعلان ویزا قوانین میں 2022 کی بڑی تبدیلی آنے جا رہی؟ جیسا کہ اگر آپ اپنے ویزے یا پھر ہوم آفس کی اجازت کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی انگلینڈ میں رہتے ہیں تو آپ کو Overstayer تصور کیا جاتا ہے اور مزید زیادہ قیام کے نتیجے میں امیگریشن Record خراب ہو سکتا ہے جس سے Future میں انگلینڈ کی امیگریشن کی Applications پر اثر پڑے گا تو اس حوالے سے بہت سے سوالات پوچھے جاتے ہیں جیسا کہ اگر انگلینڈ میں رہتے ہوئے Visa Expire ہو جائے تو کیا ہو گا اور مزید Application کے فیصلے کے دوران آپ کا ویزا ختم ہو جائے تو کیا پراسیس ہو گا تو اس حوالے سے مکمل Detail آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کریں گے 


 تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق اگر آپ انگلینڈ میں جس بھی ویزے پہ آئیں ہیں اور آپ کے ویزے کی معیاد یعنی کہ Time Period ختم ہو گیا ہے تو پھر آپ Overstayer ہو جائیں گے کیونکہ ہوم آفس معمول کے مطابق ویزا رکھنے والوں کو ویزا کی معیاد ختم ہونے کی اطلاع یا پھر یاد دہانی نہیں کراتا ہے بلکہ یہ ویزا ہولڈر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے انفرادی ویزا کی میعاد ختم ہونے کی نگرانی کرے اور مزید اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ نے زیادہ قیام کیا ہے تو پھر ایسی صورت میں آپ کو اپنا بائیو میٹرک رہائشی اجازت نامہ چیک کرنا چاہیے یا اپنے پاسپورٹ میں اسٹامپ یا اسٹیکر کو دیکھیں کب سے Valid تھا اور اب کب ختم ہوا ہے یا پھر ہو رہا ہے تو اس چیز کا خاض خیال رکھیں کیونکہ امیگریشن ایکٹ 1971 کے سیکشن 24 کے تحت بغیر کسی وجہ کے آپ کا ویزا سے زیادہ قیام کرنا ایک مجرمانہ جرم ہے اور اب امیگریشن ایکٹ اور زائد قیام سے متعلق قانون میں تبدیلیاں 2022 میں لاگو ہونے کا امکان ہے اور نئے قوانین کے تحت برطانیہ میں جان بوجھ کر زائد قیام کرنے کی سزا کو بڑھا کر چار سال تک کر دیا گیا ہے اور مزید یہ واضح رہے کہ اگر آپ کسی درخواست پر فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں اور آپ کے ویزا کی میعاد ختم ہو گئی ہے، تو پھر آپ یو کے میں رہ سکتے ہیں، بشرطیکہ درخواست آپ کی درست ہونی چاہیے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے