ڈرائیوروں کی کمی سے برطانیہ بھر میں کونسلز کو کچرا جمع کرنے میں تاخیر کا سامنا
ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے کونسلز کو کچرا جمع کرنے میں تاخیرکا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ بھر میں کم از کم 18کونسلز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی بن کلیکشن سروسز میں جاری رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ عملے کی سیلف آئسولیشن میں جانے اور کچرا لاریوں کے لئے بھاری سامان والی گاڑی (ایچ جی وی) کے ڈرائیوروں کی کمی ہے۔
لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن (ایل جی اے) نے بی بی سی کو بتایا کہ تاخیر بنیادی طور پر باغات کے کچرے کو متاثر کر رہی ہے۔ تاہم کچھ کونسلز عام فضلے کی صفائی کو ترجیح دینے کے لئے ری سائیکلنگ جمع کرنے میں بھی تاخیر کر رہی ہیں۔
یہ حقائق اس وقت سامنے آئے جب ڈیوان میں تین کونسلوں نے وزیر داخلہ پریتی پٹیل کو خط لکھا، جس میں حکومت سے کہا گیا کہ وہ تربیت یافتہ یورپی ایچ جی وی ڈرائیوروں کو عارضی ویزے دے تاکہ قلت کو دور کیا جا سکے۔
برطانیہ میں اس وقت تقریباً ایک لاکھ ایچ جی وی ڈرائیوروں کی کمی ہے، یورپی یونین کے بہت سے کارکن بریگزٹ کے بعد اور وبا کے دوران اپنے اپنے ملکوں میں واپس چلے گئے تھے۔
0 تبصرے