انگلینڈ میں انٹرنیشنل مسافروں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج؟

لندن میں یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم پاکستان کے ترجمان برائے اوورسیز سرما کاری عامر جہنگیر نے خصوصی شرکت کی اور پریس کانفرنس میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مستقل ریڈ لسٹ میں رکھنے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت بُری طرح متاثر ہو رہی ہے اور اُن کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ہونے والی گفتگو میں وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی حامی بھری لیکن اس کے باوجود پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہیں نکالا گیا 


 اور مزید انٹرنیشنل وکلا ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی کویڈ کے حوالے سے کاوشیاں تعریف کے قابل ہیں اُنہوں نے اعلان کیا کہ اگر پاکستان مطلوبہ ڈیٹا فراہم کر دے تو انٹرنیشنل وکلا ایسوی ایش اپنے خرچے پر اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چینلج کرے گئی اور اس موقع پر انٹرنیشنل بزنس کونسل کے رکن کی جانب سے بھی اظہارِ خیال کیا گیا اور مزید اُن کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ اگر پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالا تو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے