انگلینڈ سے دلچسپ خبر آ گئی آیا بننے کیلیۓ ڈگری جاری

دلچسپ خبر - برطانوی کاؤنٹی سمرسٹ کے شہر ’’باتھ‘‘میں نارلینڈ کالج میں آیا بننے کی ڈگری جاری کی جاتی ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ برطانیہ کے ایک کالج میں آیا بننے کی ڈگری جاری کی جاتی ہے اور اس کالج سے ڈگری لینے والی آیائیں سالانہ ہزاروں پاونڈز تنخواہ پاتی ہیں۔


 یہ کالج 1892 میں ایک برطانوی خاتون ایمیلی وارڈ نے قائم کیا تھا جس کا ابتدائی مقصد بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خواتین کو باقاعدہ تربیت فراہم کرنا تھا۔ اپنے اعلیٰ نصاب اور بہترین تربیت یافتہ آیاؤں کی بدولت یہ کالج چند ہی سال میں دنیا بھر میں مشہور ہوگیا جہاں کی سند یافتہ آیائیں مالدار گھرانوں اور شاہی خاندانوں تک کی اوّلین ترجیح قرار پائیں اور بیشمار پاؤنڈز کمائے۔ اگرچہ آج بھی اس کا نام نارلینڈ کالج ہے لیکن یہ ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے جہاں دنیا بھر سے آیاؤں کو ڈگری اور ڈپلومہ کے علاوہ فاصلاتی تعلیم بذریعہ انٹرنیٹ بھی دی جاتی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے