انگلینڈ حکومت کی جانب سے 3 ہفتوں کے بعد آج 26 اگست کو تمام تر لسٹ کا جائزہ لیا جانا ہے اور پھر پیر سے نئی ٹریول لسٹ کو جاری کیا جائے گا اور پھر لاگو کر دیا جائے گا تو اب انگلینڈ کویڈ ٹریول اپڈیٹ میں ترکی اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے ہٹایا جا سکتا ہے اور ان دونوں ممالک میں سب سے زیادہ چانس کس ملک کے نکالنے کے ہیں جبکہ ان دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے کافی زیادہ دباؤ بھی ہے انگلینڈ حکومت پر کہ ان کو امبر لسٹ میں شامل کیا جائے تو ایسی صورت حال سامنے آ رہی ہے
تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق جیساکہ آپ سب جانتے ہیں کہ پچھلے 2، 3 ہفتوں سے انگلینڈ حکومت پر کافی زیادہ دباؤ رہا ہے اور ہر طرف سے ایم پی کی جانب سے پاکستان ہائی کمشنر کی جانب سے کہ اس بار کی لسٹ سے پاکستان کو لازمی نکالا جائے تو اب اس حوالے سے واضح رہے کہ پاکستان یا ترکی ریڈ لسٹ سے ہٹ کر امبر میں شامل ہوتا ہے یا نہیں اور یا پھر ان دونوں ممالک میں سے کوئی ایک ملک امبر لسٹ میں شامل ہوتا ہے جبکہ واضح رہے کہ ان دونوں ممالک کے لیۓ انگلینڈ حکومت پر کافی دباؤ بڑھ چکا ہے اور اب یہ انگلینڈ پہ انحصار کرتا ہے کہ وہ ان دونوں میں سے کس کو نکالتی ہے جبکہ ترکی نے کہا ہے کہ اسے توقع ہے کہ وہ انگلینڈ کی ریڈ لسٹ سے نکال جائے گا
اور دوسری جانب پاکستان سے آنے والے مسافروں پر بھی پابندیوں میں نرمی کے لیۓ دباؤ کافی زیادہ ہے تو اب ترکی اور پاکستان کے لیۓ یہ ہی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ انگلینڈ کی ریڈ لسٹ سے نکال جائے گا اور مزید ان دونوں ممالک کے تازہ ترین سائنسی اعدادوشمار کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے اور حکومتی حکام کی جانب سے بھی انگلینڈ حکومت کو مطالبات کا سامنا ہے تو اب آنے والے ٹائم میں یعنی کہ کل تک پتہ چل جائے گا کہ ان دونوں ممالک کو انگلینڈ کی حکومت ریڈ لسٹ سے باہر نکالتی ہے یا پھر دونوں میں سے کسی ایک کو باہر کیا جاتا ہے کل اس حوالے سے فیصلہ آ جائے گا
0 تبصرے