برگر کھانے کیلیۓ ضرورت سے زیادہ منہ کھولنے والی خاتون کا جبڑا ٹوٹ گیا

برگر کھانے کیلئے ضرورت سے زیادہ منہ کھولنے والی خاتون کا جبڑا ٹوٹ گیا برطانوی میڈیا کے مطابق چار سال قبل ایک عدد بڑے سائز کا چکن برگر کھانے کے لیے ہولی اسٹیونز نے اتنا زیادہ منہ کھولا کہ ان کا بایاں جبڑا ٹوٹ گیا اور انہیں اسپتال جانا پڑا برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون کی معروف امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی (کے ایف سی) کا غیر معمولی سائز کا چکن اسٹیکر برگر کھانے کی کوشش نے ان کی زندگی کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔  


ہولی نے کہا کہ ان کی زندگی ایک طرح سے تباہ ہوگئی ہے، عام انسان اپنے منہ کو 35 ملی میٹر تک کھول سکتے ہیں لیکن وہ آپریشن اور علاج کے بعد صرف 13 ملی میٹر تک ہی منہ کھولنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اسپتال میں ان کے منہ کے بائیں جانب مصنوعی جبڑا لگا یا گیا جبکہ ان کے 5 آپریشنز کیے جاچکے ہیں ہیں اور آپریشن کے دوران 12 پیچ (اسکریو) بھی لگائے گئے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے روزانہ کی بنیاد پر دائمی درد سے دوچار ہوکر جبڑے کا دایاں حصہ بھی تبدیل کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ ہولی اسٹیونز نے کہا کہ انہیں افسوس ہے ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا اور اگر کوئی اپنا منہ ضرورت سے زیادہ کھولے گا تو وہ بھی اس طر ح کی تکلیف جھیل سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس برگر کو کھانے سے قبل وہ بالکل ٹھیک تھیں اور ان کی صحت کو کوئی بنیادی مسائل بھی درپیش نہیں تھے لیکن اس کو کھاتے ہوئے انہوں نے منہ کو بہت زیادہ ہی کھول دیا تھا جس کی وجہ سے جبڑے متاثر ہوگئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے