ملکہ برطانیہ کی تصویر کی حفاظت کریں گے، افغان طالبان
برطانوی سفارتخانے کا عملہ جاتے ہوئے جلد بازی میں ملکہ برطانیہ کا پورٹریٹ چھوڑ گیا تھا۔
افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی تصویر کی حفاظت کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے کہا ہے کہ وہ کابل میں برطانوی سفارتخانے کے اندر ملکہ الزبتھ کے پورٹریٹ کا خیال رکھیں گے۔
طالبان کے ہاتھوں میں جانے کے بعد برطانوی سفارتخانے کا عمل جلد بازی میں افغانستان سے نکل گیا ہے۔تاہم وہ جاتے ہوئے سفارتخانے میں اہم اشیا اور دستاویزات چھوڑ گئے جن میں ملکہ کا پورٹریٹ اور ان افغان شہریوں کی فہرست شامل ہے جنہوں نے برطانوی فوج کے ساتھ تعاون کیا۔
طالبان نے ملکہ کی تصویر کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی جو سفارتخانہ خالی ہونے کے بعد لوٹ مار کے دوران بچ گئی تھی۔
برطانوی سفارتخانے کی حفاظت پر مامور ایک طالبان کمانڈر نے کہا کہ ہم اپنی کمان کے تحت ہیں اور سفارتی مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
0 تبصرے