انگلینڈ وزیراعظم کا بڑا اعلان نئی سکیم کا فائدہ کن کو؟

لندن:برطانیہ مصیبت اور آزمائش سے دوچار افغان شہریوں کی مدد کو آگیا اور اہم اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ نےان افغان شہریوں کے لیے نئی آبادی کاری اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں مدد کی ضرورت ہے، نئی آباد کاری اسکیم میں خواتین اور لڑکیوں کی خاص طور پر مدد کی جائے گی اور اس اسکیم کا اعلان برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کریں گے۔ 


بورس جانسن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی اور برطانوی افواج کے انخلا کے بعد بین الاقوامی شراکت داروں کو وہاں ایک انسانی بحران کو روکنے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی فوجی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افراتفری کے حالات میں کام کر رہے ہیں تاکہ برطانیہ کے شہریوں اور ان افغان شہریوں کو نکالنے میں مدد کی جا سکے جنہوں نے برطانوی حکومت کے لیے کام کیا۔ وزیراعظم جانسن کے دفتر نے بتایا کہ حکومت اب توقع کررہی ہے کہ وہ افغانستان کے لیے نئی آباد کاری اسکیم کے منصوبے مرتب کرے گی جو کہ برطانیہ کے پناہ گزین کے نظام سے الگ ہوں گے، یہ ممکنہ طور پر اس پروگرام جیسا ہوگا جو شامی پناہ گزین کیمپوں سے برطانیہ لائے گئے افراد کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments