انگلینڈ میں حیران کن وجہ سامنے آ گئی مکڈونلڈز پر ملک شیک سپلائی معطل

برطانیہ میں مکڈونلڈز پر ملک شیک کی سپلائی معطل، حیران کن وجہ سامنے آگئی فاسٹ فوڈ چین مکڈونلڈز میں سپلائی کے کچھ مسائل کی وجہ سے مینیو اشیاء کی تعداد کی دستیابی متاثر ہوئی ہے۔ مکڈونلڈز کا کہنا ہے کہ اس کے انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز کے ریستورانوں میں دودھ کے شیک ختم ہو چکے ہیں۔ 


ان مصنوعات میں کچھ بوتل بند مشروبات بھی شامل ہیں، جو عارضی طور پر انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں 1250 آؤٹ لیٹس میں دستیاب نہیں ہیں۔ انڈسٹری باڈی نے کہا ہے کہ پچھلے سال تقریبا 30 ہزار ایچ جی وی ڈرائیونگ ٹیسٹ کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئے جس کے باعث ڈرائیورز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ برطانیہ کے متعدد شعبے لاری ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے سپلائی چین کے بحران سے لڑ رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے