اسکاٹ لینڈ میں منشیات کا استعمال 1339 اموات کا نیا ریکارڈ

اسکاٹ لینڈ میں منشیات کے استعمال سے 1339 اموات کا نیا ریکارڈ اسکاٹ لینڈ میں منشیات سے 1339 اموات ہوئیں جو اب تک کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے، یہ تعداد گزشتہ سال کے اعدادوشمار 1264 سے 75 زیادہ ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں منشیات کے استعمال سے ہونے والی اموات نہ صرف انگلینڈ اور ویلز سے ساڑھے تین گنا زیادہ ہیں بلکہ یہ پورے یورپ میں بھی پہلے نمبر پرہیں۔ 


 گزشتہ سال اسکاٹ لینڈ میں ڈرگ سے مرنے والے مردوں کی تعداد عورتوں کے مقابلے میں 2.7 گنا زیادہ تھی۔ دو تہائی اموات کا شکار افراد کی عمریں 35 سے 54 سال کے درمیان تھیں۔ 93 فیصد افراد غلطی سے ڈرگ کی زیادہ مقدار لینے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے جب کہ 4 فیصد نے جان بوجھ کر زیادہ مقدار استعمال کی۔ گریٹر گلاسگو اور کلائیڈ ہیلتھ بورڈ کے علاقوں میں شرح اموات سب سے زیادہ رہیں، گزشتہ 20 سال سے اسکاٹ لینڈ میں ڈرگ سے ہونے والی اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد گزشتہ دہائی کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے، غربت اور پسماندگی بھی ڈرگ سے ہونے والی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے، زیادہ پسماندہ علاقوں میں عام یا کم پسماندہ علاقوں کی نسبت اموات کی تعداد 18 گنا زیادہ تھی۔

Post a Comment

0 Comments