انگلینڈ میں مسافروں کیلیۓ نیا حکم نامہ؟ ریڈ لسٹ کا اہم فیصلہ

انگلینڈ حکومت کی طرف سے ریڈ لسٹ ممالک کے لیۓ ہوٹل قرنطینہ کے حوالے سے اہم نیوز آئی ہے تو جیسا کہ اس وقت ریڈ لسٹ میں 60 ممالک شامل ہیں جو کہ فروری 2021 میں انگلینڈ حکومت نے ہوٹل قرنطینہ کا پلان متعارف کرایا تھا تاکہ جو زیادہ وائرس سے خطرے والے ممالک ہیں تو وہاں سے آنے والے افراد کو 10 دن الگ سے قرنطینہ میں رکھا جا سکے تاکہ مزید وائرس کے پھیلاؤ کو ملک میں روکا جا سکے 


 تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق اب جیسا کہ انگلینڈ حکومت کی طرف سے پہلے ریڈ لسٹ ممالک کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کے لیۓ 1750 پاؤنڈ کا خرچہ برداشت کرنا پڑتا تھا لیکن اب انگلینڈ کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے لیۓ ایک برُی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ وزراء کی جانب سے اب کہا جا رہا ہے کہ ریسکی ممالک سے یعنی کہ ریڈ لسٹ ممالک کی ہوٹل قرنطینہ کی قیمت کو بڑھیا جا سکتا ہے جو کہ اب 2250 پاؤنڈ ہوٹل قرنطینہ کی قیمت کی جائے گئی اور اب جو بھی مسافر ریڈ لسٹ ممالک سے انگلینڈ کا سفر کرتا ہے تو اُس کو اب 2250 پاؤنڈ ہوٹل قرنطینہ کا خرچہ برداشت کرنا پڑھے گا 

 تو اب اسی طرح خطرے سے دو چار ممالک کے مسافروں کو نئے منصوبوں کے تحت ہوٹل قرنطینہ کے بل میں 500 پاؤنڈ کے اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور دوسری جانب اعدادوشمار کے مطابق فروری سے لے کر اب تک تقریباً 30 ہزار سے زاہد افراد ہوٹل میں قرنطینہ ہیں جو کہ ہیتھرو ائیرپورٹ اور برمنگھم ائیرپورٹ کے ساتھ ہی واقع ہے تو اب آنے والے چند دنوں میں ریڈ لسٹ ممالک کے مسافروں کو قرنطینہ کے اخراجات میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے