انگلینڈ: پریتی پٹیل کی جانب سے ایک نیا پلان بنایا گیا ہے جو کہ اب اگلے ہفتے سے لاگو کر دیا جائے گا تو اس حوالے سے پلان یہ ہے کہ جن بھی شعبوں میں ورکرز کی کمی ہے تو اُن شعبوں سے جہاں پہ وار زدہ علاقے ہیں تو اب وہاں سے اسائلم سیکرز جو ان جابز کے لیۓ یعنی کہ جو ہنرمند ہیں تو اب اُن لوگوں کو انگلینڈ میں لایا جائے گا اور ان لوگوں کو 5 سال کا ورک ویزا دیا جائے گا
تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق اگر انگلینڈ کی حکومت اس پلان کی طرف جاتی ہے تو پھر ایسی صورت میں یہ اللیگل امیگرنٹس کے لیۓ کافی بڑا دھچکا ہو گا اور مزید یہ بھی واضح رہے کہ یہ نیا پلان اتنا کامیاب نہیں ہو سکے گا کیونکہ تمام پیشوں کے لیۓ ان کو لوگ کام کے سلسلے میں نہیں ملیں گے تو اب جیسا کہ اس سے پہلے بھی پریتی پٹیل کی جانب سے ایسے عجب و غریب پلان بنائے جا رہے ہیں جس کے بعد ان کا پلان ناکام اور اس کا نتیجہ بھی صفر نکلتا ہے
اور مزید اُن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اب ہم نے اُن علاقوں کو منتخب کیا ہے جہاں پہ جنگ ہو رہی ہے جیسا کہ جہاں پہ مہاجر کیمپ ہیں جیسا کہ لبنان میں مہاجر کیمپ ہے تو وہاں پہ شام کے لوگ رہتے ہیں تو وہاں سے جس بھی کام میں کمی ہے تو وہاں سے یعنی کہ ایسے کیمپ سے ہنرمند لوگوں کو ورک پرمٹ پہ جو کہ 5 سال کا ویزا دیا جائے گا تو اُن لوگوں کو انگلینڈ میں لایا جائے تو اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے ہفتے میں اس سے متعلق کیا اعلان آئے گا
0 تبصرے