انگلینڈ میں بڑی خوشخبری آ گئی آخر کورونا کی ہوئی ہار

برطانیہ کی 87 فیصد آبادی میں کورونا کیخلاف اینٹی باڈیز بن گئیں - رپورٹ برطانیہ میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے،87 فیصد آبادی میں وائرس کیخلاف اینٹی باڈیز بن گئیں، امکان ہے کہ جلد پوری آبادی میں قوت مدافعت پیدا ہوجائے گی۔ 


اور ملک بھر میں تمام عمر کے افراد میں کورونا کی تیسری لہر کے کیسز میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ برطانوی محکمہ صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں تمام عمر کے گروپ کے افراد میں کورونا کی تیسری لہر کے کیسز میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ بالغ افراد میں ایک دن میں کورونا کیسز میں کمی کا رجحان 15 فیصد ہے جبکہ کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز لگوانے والے 80 سال سے زائد عمر کے افراد میں بھی وائرس سے متاثر ہونے میں کمی دیکھی گئی ہے۔ مسلسل ساتویں روز انفیکشن میں کمی کے بعد گزشتہ روز 27 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ برطانیہ کی 87 فیصد آبادی میں وائرس کیخلاف اینٹی باڈیز بن چکی ہیں اور جلد مکمل آبادی وائرس کیخلاف امیونٹی حاصل کرلے گی۔ ماہرین کے مطابق کیسز میں کمی ایک اچھی علامت ہے جس سے ان شواہد میں اضافہ ہوتا ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر اپنے اختتام کو ہے۔ ماہرین کے مطابق برطانیہ میں رواں ہفتے کے اختتام پر اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی۔

Post a Comment

0 Comments