برطانیہ کا افغانستان میں فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے افغانستان میں برطانوی فوجی مشن کے اختتام کا اعلان کردیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ افغانستان کے نیٹو مشن میں شامل 750 برطانوی فوجی واپس بلا لیے گئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد سے 20 سال میں افغانستان میں 457 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق افغانستان سے برطانوی افواج کے جلد بازی میں اور خفیہ انخلاء پر جانسن حکومت کو داخلی تنقید کا سامنا ہے اور وہ جنگِ عراق کی طرز پر جنگ افغانستان پر پبلک انکوائری کے مطالبات کی مزاحمت کر رہے ہیں۔
کابل میں سفارتکاروں کی حفاظت کے لیے امریکی قیادت میں برطانوی فوجیوں کی کم تعداد فی الحال تعینات رہے گی اور جانسن حکومت افغانستان کو 100 ملین پاؤنڈ اور افغان فورسز کو 58 ملین پونڈ کی مدد فراہم کرے گی۔
0 تبصرے