اسکاٹ لینڈ کا بڑا اعلان ریفرنڈم آزادی سے متعلق آ گیا

اسکاٹ لینڈ ایک بار پھر برطانیہ سے آزادی کے لئے پر بولنے لگا ایڈنبرا سے خبر آئی ہے کہ اسکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے علیحدگی کے لیے دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ 


 میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے سن دوہزار تیئس کے اختتام تک برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ نکولا اسٹرجن کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے علیحدگی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے لیکن یہ معاملہ اس سال پارلیمنٹ میں زیر بحث نہیں آئے گا، انہوں نے کہا کہ ہم یہ کام صرف اس وقت کریں گے جب کرونا کی وبا ختم ہوجائے گی۔ اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے کہا کہ کرونا کے دوران بھی ہمیں موقع ملا تو ہم سن دوہزار تئیس کے اختتام تک ریفرنڈم کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ میں اس وقت برطانیہ سے آزادی کی تحریک اپنے تاریخی عروج پر ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سال دوہزار چودہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں پچپن فیصد اسکاٹ لینڈ کے باشندوں نے برطانیہ کے ساتھ رہنے جب کہ پینتالیس فیصد نے علحیدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ سال دو ہزار چودہ کے بعد سال دو ہزار سولہ میں بھی اسکاٹ لینڈ میں 38 فیصد کے مقابلے میں 62 فیصد افراد نے یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے