انگلینڈ سے آئی بڑی خبر کویڈ کے اثرات مثبت

ویکسین کووڈ کے طویل اثرات کے خلاف بھی مؤثر ہیں، سائنسدان کرونا وائرس کی ویکسینز نہ صرف کووڈ 19 سے متاثر ہونے بلکہ اس کے بعد شدید بیماری سے حفاظت فراہم کرتی ہیں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ طویل المیعاد کووڈ کی بیماری کے خلاف بھی موثر تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ 


 طویل المیعاد کووڈ میں کرونا وائرس کی بیماری کی علامات کئی ہفتے یا کئی مہینوں تک جاری رہتی ہیں۔ برطانیہ کے کنگز کالج لندن میں کی گئی ریسرچ کے نتائج کے بارے میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کرونا ویکسینز طویل المیعاد کووڈ سے، جسے 'لانگ کووڈ' بھی کہا جاتا ہے، بھی مؤثر تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ لانگ کووڈ کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں ہیں، لیکن اس بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد لانگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس بیماری کی علامات میں پٹھوں میں درد، کمزوری، سانس کا پھولنا اور ذہنی کمزوری شامل ہیں جو چار ہفتوں سے زائد عرصے تک موجود رہتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے