برطانیہ میں پٹرول کی قیمتیں 8سال بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
برطانیہ میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے قیمتیں تقریبا آٹھ سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ پٹرول کی قیمتیں 2013 کے بعد سے بلند ترین سطح پر ہیں اور مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق جولائی میں پٹرول کی قیمت میں تین روپے چار پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ،موٹرنگ باڈی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے بعد سب سے بڑا اور مسلسل نویں ماہانہ اضافہ تھا ۔ایک لیٹر انلیڈڈ کی اوسط قیمت 13 اعشاریہ 135 پینس تک بڑھا دی جو ستمبر 2013 کے آخر میں سب سے زیادہ ہے۔
آر اے سی کے مطابق ایک ڈرائیور ایک 55 لیٹر کار کو پیٹرول سے بھرتا ہے ، اب ایک سال پہلے کے مقابلے میں 11.47 پاؤنڈ زیادہ ادا کرتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس موسم گرما میں پمپوں پر موٹرسائیکلوں تعداد میں اضافہ ہوگا۔
ڈیزل کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ماہ اضافہ ہوا ، جو 2.7p بڑھ کر 137.06p فی لیٹر تک پہنچ گیا ، جو 2014 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
ابھی یہ دیکھنا ہے کہ قیمتوں میں دوبارہ کمی شروع ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔
0 تبصرے