انگلینڈ میں بڑا خطرہ بڑا بحران آ سکتا اگر ایسا نہ کیا تو؟

برطانیہ میں کرسمس کے موقع پر خوراک کی قلت کا خدشہ سراٹھانے لگا بریگزٹ کے بعد پہلی مرتبہ کرسمس کے موقع پر خوراک کی قلت کا خدشہ سر اٹھانے لگا۔ برطانیہ کے بڑے فوڈ پروڈیوسراور سپر مارکیٹ ایڈمنسٹریٹرز نے خبردار کیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد عالمی وبا کورونا کے سبب پیدا ہونے والی ڈرائیورز اور کارکنوں کی قلت کو ختم کرنے کیلئے اگر حکومت نے فوری طور پر موثر اقدامات نہ کیے تو سپر سٹوروں اور فوڈ مارکیٹوں کے خالی شیلف نہ صرف عوام کیلئے سنگین مسائل پیدا کر سکتے ہیں بلکہ کرسمس پر خوراک کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔ 


سپلائرز مزید رکاوٹ کے بارے میں مسلسل متنبہ کر رہے ہیں، برٹش پولٹری کونسل کے مطابق مرغی کی پیداوار پہلے ہی 10 فیصد کم کر دی گئی ہے کیونکہ فی الوقت صنعت کی 16 فیصد نوکریوں کی اسامیوں کو پُر نہیں کیا جا رہا۔ پولٹری کونسل کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گریفتھس کا کہنا ہے کہ افرادی قوت میں کمی یا قلت ایک سنگین مسئلہ ہے جو پوری سپلائی چین میں نظر آ رہا ہے۔ بریگزٹ کے بعد مزدوروں کے بحران نے کھانے پینے کے شعبہ جات کو متاثر کیا ہے، سپر مارکیٹوں کی طرف سے مسلسل خبردار کیا جا رہا ہے کہ چھٹیوں کی خریداری کے موقع سے قبل غذائی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ سپر مارکیٹ چین آئس لینڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر رچرڈ واکر نے کہا ہے کہ دوکانوں میں روٹی اور سافٹ ڈرنکس سمیت متعدد منصوعات کی پہلے ہی کمی دیکھی جا رہی ہے، درکار اسٹاک کی دستیابی کیلئے بھر پور جدوجہد کی جا رہی ہے، صارفین کی بڑی تعداد کی طرف سے حالیہ دنوں اور ہفتوں میں نانڈو اور میک ڈونلڈز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔


 ٹرک ڈرائیورز کی حالیہ کمی کے باعث کاروباری اداروں کی سرگرمیاں سخت متاثر ہوئی ہیں۔ اصل پریشان اس امر کی ہے کہ ہمارے پاس وقت قلیل ہے کیونکہ کرسمس سر پر پہنچ رہی ہے اور اس سے قبل مضبوط سپلائی چین انتہائی ناگزیر ہے۔ دیگر گروسری چینز بھی اسی طرح کی پوزیشن میں ہیں سپر مارکیٹ دیو ٹیسکو (ٹی ایس سی ڈی وائی) کی طرف سے متعدد چیزوں کی عدم دستیابی سے متعلق انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔ انڈسٹری گروپوں نے مزدوروں کی کمی کو سخت لیبر مارکیٹ اور یورپی یونین کے شہریوں کی ٹرک ڈرائیونگ ، کاشتکاری اور فوڈ پروسیسنگ کی ملازمتوں سے ہجرت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے روڈ ہولج ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے پاس تقریبا 1لاکھ ٹرک ڈرائیوروں کی قلت ہے جن میں سے 20 ہزار یورپی یونین کے شہری ہیں جو بریگزٹ کے بعد ملک چھوڑچکے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے