چیونگم کی صفائی کیلیۓ دس ملین پاؤنڈ کا منصوبہ

برطانیہ: چیونگم کی صفائی کے لیے دس ملین پائونڈز کا منصوبہ ایک دن میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد چیونگم چبانے کی عادی ہیں، تاہم اسے ڈسٹ بن میں پھینکنا پسند نہیں کرتے جو شہریوں سمیت انتظامیہ کے لیے بھی مشکل کھڑی کر دیتا ہے۔


 برطانیہ کی سڑکوں سے چیونگم ہٹانے کے لیے ایک کروڑ پاؤنڈز کے منصوبہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تین کمنیاں جس میں مارس وریگلی، گلیکسو سمتھ کلائن اور اطالوی کمپنی شامل ہے اگلے پانچ سالوں میں لوگوں کو چیونگم کو سڑک کی بجائے ڈسٹ بن میں ڈالنے کی ترغیب دے گی۔ جس کے لیے 10 ملین پاونڈز کی رقم مختص کی گئی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اس سے یہ مسئلہ 64 فیصد تک کم کیا جا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہر سال 7ملین پاونڈ کی رقم سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے چیونگم ہٹانے میں لگائی جاتی ہے۔ چیونگم کی وجہ سے ہر سال لاکھوں پاؤنڈ ٹیکس دہندگان کا پیسہ ضائع ہو جاتا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی تقریبا 87 فیصد سڑکیں چیونگم کے داغوں سے بھری ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں کوڑا کرکٹ پھینکنا ایک مجرمانہ عمل ہے اور مجرموں کو موقع پر 150 پاؤنڈ جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور اگرعدالت میں مجرم قرار دیا جاتا ہے تو یہ جرمانہ 2500 پاونڈ تک بڑھ بھی سکتا ہے۔ اس سال کے اختتام تک شروع ہونے والا یہ منصوبہ سڑکوں کو دوبارہ تخلیق کرنے کی حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے