انگلینڈ میں موجود ماڈل پر قرنطینہ چیکر دل ہار گیا

برطانیہ: قرنطینہ میں موجود ماڈل پر قرنطینہ چیکر دل ہار گیا، نازیبا میسج کرنے پر شکایت ہوگئی برطانیہ میں ایک ’قرنطینہ چیکر‘ نے قرنطینہ میں مدت گزارنے والی خوبرو ماڈل پر ڈورے ڈالنے شروع کر دیئے۔ میل آن لائن کے مطابق 27سالہ شارلٹ روفی نامی ماڈل میجورکا میں چھٹیاں منانے کے بعد واپس برطانیہ پہنچی تھی جہاں اسے قرنطینہ کی مدت گزارنے کا پابند کیا گیا۔ 


اور وہ اپنے ونچیسٹر میں واقع گھر میں ہی قرنطینہ میں تھی جہاں حکومتی افسر اس کی چیکنگ کے لیے گیا۔ اس نے شارلٹ کے دروازے پر دستک دی اور تسلی کی کہ آیا وہ قرنطینہ میں ہی ہے یا آزادانہ گھوم پھر رہی ہے۔ جب افسر نے شارلٹ کو دیکھا تو اس پر فریفتہ ہو گیا اور واپس جا کر اسے نازیبا ٹیکسٹ میسجز بھیجنے شروع کر دیئے۔ ایک میسج میں اس نے شارلٹ کو لکھا کہ ”کیا میں آپ کا نمبر اپنے پاس محفوظ رکھ سکتا ہوں۔“ایک اور میسج میں اس نے لکھا کہ ”کیا آپ سنگل ہیں؟“ افسر کے اس روئیے پر دل گرفتہ شارلٹ نے اس کے پیغامات کے سکرین شاٹس اپنے 29سالہ پارٹنر ولیم میکن کو بھیج دیئے۔ ولیم میکن کا کہنا ہے کہ اس نے این ایچ ایس سے اس افسر کی شکایت کر دی ہے۔ اس معاملے پر شارلٹ کا کہنا تھا کہ ”اس افسر نے میرے ہی گھر میں مجھے خوفزدہ کر دیا۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ کورونا سے متعلق ڈیوٹی پر مامور شخص ایسی حرکت کرے گا۔“

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے