انگلینڈ کی ٹریول لسٹ کے حوالے سے اور خاض طور پر ریڈ لسٹ ممالک اور مزید پاکستان کو ریڈ لسٹ سے کب نکالا جائے گا اور کیا اگلی ٹریول اپڈیٹ میں امبر لسٹ میں شامل ہونے کے کتنے فیصد چانس ہیں
تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق جیسا کہ پاکستان اپریل 2021 سے انگلینڈ کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے اور جب اسے فلپائن، کینیا اور بنگلادیش کے ساتھ شامل کیا گیا تھا تو انگلینڈ کی حکومت کو ڈیلٹا وائرس کی مختلف حالتوں کے پھیلانے پر ڈر تھا تاہم اب امید یہ ہے کہ اب پاکستان امبر لسٹ میں واپس آ سکتا ہے اور ٹریول ایجنسی کے سی ای او نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ پاکستان، بھارت، کینیا اور بحرین ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے جیسا کہ انگلینڈ اپنی ٹریفک لائٹ سسٹم کا جائزہ ہر تین ہفتوں کے بعد لیتا ہے اور اب یہ جائزہ بدھ یا جمعرات 5 اگست کو کیا جانا ہے اور جو بھی تبدیلی کی جائے گئی اُس پر عمل اگلے پیر سے نافذ ہو گا اور کیا اس بار پاکستان انگلینڈ کی ریڈ لسٹ سے نکل جائے گا یا نہیں تو انگلینڈ حکومت نے پاکستان میں وائرس کی موجودہ صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے جس کے مطابق یعنی کہ 27 جولائی کو 4119 افراد میں کویڈ 19 کے لیۓ مثبت ٹیسٹ پائے گے اور سات دنوں میں انفکشن کی شرح کم پائی گئی
اور دوسری جانب 3 فیصد سے کم آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں مل چکی ہیں تو یہ روکاٹ سب سے بڑی سامنے آ رہی ہے کیونکہ ملک میں انتہائی کم آبادی کو ویکسین لگی ہوئی ہے جو سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے تو ان سب وجوہات کے باوجود یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انفکیشن کی کم شرح کا مطلب ہے کہ پاکستان اگلے ہفتے ٹریول اپڈیٹ کے جائزے کے دوران امبر لسٹ میں شامل ہونے کا موقع مل سکتا ہے
0 تبصرے