انگلینڈ ریڈ لسٹ مسافروں کیلیۓ خوشخبری کون سے ممالک کا فیصلہ؟


انگلینڈ کی جانب سے ٹریول سے متعلق بڑا اعلان آ سکتا ہے جو کہ 15 جولائی کو آ رہا ہے جس میں خاض طور پر ایسے ممالک جو کہ ریڈ لسٹ میں شامل ہیں تو اُن میں سے کون سے ملک اب ریڈ لسٹ سے نکل سکتے ہیں جو کہ کافی اچھی خوشخبری ریڈ لسٹ ممالک سے ٹریول کرنے والوں کے لیۓ ہے تو اب اس بار کون سے ممالک ایسے ہیں جو ریڈ لسٹ سے نکل کر امبر میں شامل ہو سکتے ہیں 


 تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ٹرانسپورٹ کے سکریٹری گرانٹ شاپس نے تصدیق کی ہے کہ مکمل طور پر ویکسین لگانے والے افراد واپسی پر قرنطین کیے بغیر امبر لسٹ والے ممالک کا دورہ کرسکیں گے اور یہ تبدیلی 19 جولائی سے نافذ ہو جائے گئی اور اسی دن انگلینڈ میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں بھی ختم ہو جانی ہیں اور جیسا کہ انگلینڈ کی جانب سے پچھلی بار دنیا کے بیشتر ممالک کو امبر لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جس میں اسپین، فرانس، اٹلی، یونان جیسے مشہور ممالک کو شامل کیا گیا تو اب اگلی ٹریفک لائٹ کا جائزہ کب ہو گا تو اسی حوالے سے اب انگلینڈ کی حکومت ہر تین ہفتوں کے بعد ٹریفک لائٹ سسٹم کا جائزہ لے رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ اب اگلا اعلان جمعرات 15 جولائی کو آنا ہے جس کے بعد 3سے 4 دن بعد تبدیلی دیکھنے کو ملے گئی 



 اور مزید اب آپ کو واضح کرتا چلوں کہ ریڈ لسٹ کے کون سے ممالک کو امبر لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور اگلی ٹریول اپڈیٹ میں ترکی، دبئی، بھارت اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے ہٹائے جانے کی توقع کی جا رہی ہے تو اب ان ممالک کو اس وجہ سے ریڈ لسٹ سے ہٹا جائے گا کیونکہ اُنہوں نے ان پر 7 جولائی سے نئے انفیکشن کی شرح پر نظرثانی رکھی ہوئی تھی اور اب انگلینڈ نے اس چیز کو خاض طور پہ مدنظر رکھنا ہے کہ ان ریڈ لسٹ ممالک میں یعنی کہ ترکی، پاکستان، بھارت اور دبئی میں کتنے لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے اور وہاں پر موجود وبا کی شرح کیا رہ چکی ہے تو اب اس بیس پہ یہ انحصار کرتا ہے کہ ان 5 ممالک میں سے کس کو امبر لسٹ میں ڈالا جائے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے