اٹلی میں 3 لاکھ بغیر ڈاکومنٹس والوں کی موجیں! | Italy 🇮🇹 Passes New Law To Legalise For Illegal Migrants!😍✅

اٹلی میں 3 لاکھ بغیر ڈاکومنٹس والوں کی موجیں! | Italy 🇮🇹 Passes New Law To Legalise For Illegal Migrants!😍✅
پاکستانی و دیگر غیر ملکیوں کے لیے اٹلی میں ایک بڑی خوشخبری ہے: اٹلی کے قانونی دستاویزات اب سب کے لیے دستیاب ہوں گے یہ قانون اطالوی حکومت کی جانب سے لاگو کیا گیا ہے۔



 مزید تفصیلات کے مطابق، 6 جون 2025 کو اٹلی کی حکومت نے ایک نیا قانون منظور کیا، جس کے تحت وہ غیر ملکی، جن کے پاس کوئی قانونی دستاویزات نہیں ہیں مگر جو اٹلی میں قانونی طور پر، یعنی کہ ورک ویزہ کے ذریعے داخل ہوئے تھے، اب انہیں "کام کی سجورنو" (Lavoro Subordinato Soggiorno) دی جائے گی اگر ان کے مالکان نے ان کی سجورنو نہیں بنوائی، تو اب نئے قانون کے تحت ان سب لوگوں کو یہ قانونی دستاویز مہیا کی جا رہی ہے یہ اعلان "Tribunale Campania" کی طرف سے کیا گیا اور امید ہے کہ اس قانون کو جلد دیگر علاقوں میں بھی نافذ کیا جائے گا۔ 



 لیکن اٹلی کی "کام کی سجورنو" حاصل کرنے کے لیے آپ کو کچھ دستاویزات اور حکومتی شرائط پوری کرنی ہوں گی اگر آپ اٹلی میں قانونی طور پر داخل ہونے کا ثبوت رکھتے ہیں تو آپ اپنے متعلقہ علاقے کے دفتر جا کر Lavoro Subordinato Soggiorno کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اگر آپ کسی مالک کے لیے کام کر رہے ہیں تو آپ کو اسی کام سے متعلق سجورنو دی جائے گی، اور اگر آپ بے روزگار ہیں تو آپ کو کام تلاش کرنے والی سجورنو فراہم کی جائے گی۔ 




 مگر یہ ضروری ہے کہ آپ کے پاس اٹلی میں قانونی داخلے کا ثبوت ہو، جیسے کہ آپ کا پاسپورٹ یہ پاسپورٹ سب سے بڑا ثبوت ہے جس پر اٹلی میں داخل ہونے کے وقت امیگریشن کی طرف سے ایک سٹیمپ لگی ہوگی اس بنیاد پر آپ اٹلی میں رہتے ہوئے قانونی دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں یہ بات بھی بتائی گئی ہے کہ اس قانون سے قریب 300,000 غیر ملکی، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے